اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزارت خزانہ تجاویزنئےمالی سال (2025-26)کیلئےوفاقی سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پرکام شرو ع کردیا ہے۔ وزارت خزانہ نے واضح کردیا ہے کہ تمام فالتوآسامیاں ختم کی جائیں اورنئی آسامیوں کی تخلیق پرپابندی ہو گی۔وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔وزارت خزانہ نےتمام وزارتوں اور ڈویژنز سےآسامیوں کی تفصیلات 6فروری تک طلب کرلیں۔ فنا نس ڈویژن نے مراسلہ میں ہدایت کی ہے کہ کسی بھی وزارت،ڈویژن یامحکمے میں نئی آسامیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ نئی آسامیوں کی تخلیق وزارت خزانہ کی پیشگی منظوری سےمشروط ہوگی۔وزارت خزانہ نےمنظور شدہ،پر اورخالی آسامیوں کی تفصیلات مانگی ہیں۔ وزارت خزانہ نے31 جنوری2025 تک منظورشدہ آسامیوں کاڈیٹا مانگا ہے۔ وزارت خزانہ نےتین سال سے زائد عرصے سےخالی تمام آسامیوں کی نشاندہی کرنے اور انہیں ختم کرنےکی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد خلیجی خطے میں جاری جنگ کے باعث عالمی معاشی ترقی کے اندازوں میں کمی کے تناظر میں، بین الاقوامی...
کراچی تعلقات مزید کشیدہ، اٹلی نے اسرائیل کیساتھ دفاعی معاہدہ معطل کر دیا۔ جورجیا میلونی حکومت کا اہم فیصلہ،...
نئی دہلی صدر ٹرمپ اورمودی کا ٹیلی فونک رابطہ، مغربی ایشیا بحران پر گفتگو، آبنائے ہرمز کی کشیدہ صورتحال پر...
ریاض سعودیہ کی امریکاسے ہرمز ناکہ بندی ختم، ایران سے پھر مذاکرات کرنیکی اپیل، خدشہ ہے موجودہ کشیدگی مزید بڑھ...
کراچی اندرونی اختلافات اور بے اطمینانی، ٹرمپ کا اتحاد تیزی سے سکڑنے لگا،ان میں سخت گیر حامی، کرپٹو کے حامی،...
دبئیامارات اور بحرین کا ایران حملوں پر مشترکہ حکمت عملی پر غور،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ تفصیلات کے...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے منگل کے روز ملاقات کی، گورنر سندھ نے امریکا اور...
اسلام آباد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے...