کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئلہ کان میں دھماکہ سے جاں بحق 4مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں۔چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق نواحی علاقے سپین کاریز سنجدی کے مقامی کوئلہ کان میں گزشتہ رات زہریلی گیس بھرنے کے باعث دھماکہ ہوا، دھماکے کے بعد کان بیٹھ گئی۔کان بیٹھنے سے12 مزدور اندر پھنس گئے تھے ، ریسکیو آپریشن کے دوران 4 مزدور کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ کان کے داخلی دروازے سے ملبے کو بھاری مشینری کے ذریعے ہٹایا گیا۔دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو اصغر جمالی کا کہنا تھا کہ کان کن 4200 فٹ گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں، کان میں پھنسے کان کنوں کے زندہ بچنے کا امکانات بہت کم ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کان میں بجلی کی ایک ہی لائن تھی جو حادثے میں تباہ ہو گئی ، پنکھا چلانے کے لئے بجلی کی دوسری لائن بچھانے اور ملبہ ہٹانے کی وجہ سے امدادی سرگرمیاں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
اسلام آباد اسحاق ڈار سے برطانوی ہائ کمشنر جین میریٹ کی ملاقات،دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران...
کراچیاوورسیز پاکستانیوں نے جون 2026 میں 3.5 ارب ڈالر کا زر مبادلہ وطن بھیجا، جو گزشتہ سال کے اسی ماہ جون کی نسبت 2...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت جن مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، وہ...
اسلام آباد ہرمز میں حملے اور خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر قطر سے ایل این جی کی فراہمی متاثر،پاکستان نے...
کراچی جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامدمیر نے تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج جہاں بھی گئی...
اسلام آباد پاکستان نے تنازعات سے متعلق جنسی تشدد کے خاتمے کے لیے مزید موثر عالمی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے یہ...
اسلام آباد پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں فروغ جن میں پاکستان کی جانب سے برآمدات پر عائد 19...
اسلام آباد نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیمیں...