مستونگ: لیویز چوکی پر حملہ ، مسلح افراد سرکاری اسلحہ اور موٹر سائیکلیں لے اڑے

11 جنوری ، 2025

مستونگ ( نامہ نگار ) مستونگ کی تحصیل دشت میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب متعدد مسلح افراد نے لیویز چوکی گونڈین پر حملہ کرکے لیویز اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا اور ان کا سرکاری اسلحہ کلاشنکوف رائفلیں راؤنڈز اور موٹر سائیکلیں اٹھا لیں ۔ علاوہ ازیں انہوں نے لیویز چوکی سے چند فرلانگ دور دشت سیمنٹ فیکٹری پر حملہ کرکے اس کی تمام مشنری بھی نذر آتش کر دی جبکہ دشت اور کولپور کے درمیان کوئٹہ سبی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے کئی گھنٹے تک گاڑیوں کی چیکنگ کی اور مسافروں کی شناختی کارڈز بھی چیک کیئے اور پھر قریبی پہاڑوں میں روپوش ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ نے لیویز اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری لے کر دشت کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم ضلعی انتظامیہ سے کوئی جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیئے سی ٹی ڈی کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔