کراچی (نیوز ڈیسک) لکی مروت میں سرکاری ملازمین کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اغوا کئے گئے ملازمین کی شدت پسندوں کی تحویل سے ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں مغوی اپیل کر رہے ہیں کہ اغوا کاروں کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں تاکہ ان کی بازیابی ہو سکے اور طاقت کا استعمال نہ کیا جائے، ویڈیو میں مغوی کہتا ہے کہ ہم 10 افراد ان کی تحویل میں ہیں، ہمارے رہائی کیلئے اغوا کاروں کیساتھ مذاکرات کئے جائیں۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لگ بھگ 10 افراد ایک نا معلوم مقام پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس ویڈیو میں ایک مغوی یہ کہہ رہے ہیں کہ گذشتہ روز جو کارروائی ہوئی ہے اس میں 7 افراد رہا کر دیا گیا تھا کیونکہ وہ معذور تھے اور وہ ادویات لے رہے تھے اس لئے ان کو خود سے رہا کر دیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں مغوی کہہ رہے ہیں کہ آج جمعہ ہے اور 10 تاریخ ہے اب ہم 10 مغوی ان کی تحویل میں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ ’افسران بالا سے درخواست کرتے ہیں ان اغوا کاروں کے ساتھ زور آزمائی کی جائے نہ ہی چھاپے مارے جائیں یا حملے کئے جائیں۔ اس سے ہمیں جانی نقصان کا خطرہ ہے۔‘ انھوں نے اپیل کی کہ ان اغوا کاروں کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں تاکہ تمام دس مغویوں کی رہائی ممکن ہو سکے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز اغوا کے بعد یہ تیسری ویڈیو ہے جو مسلح شدت پسندوں کے تحویل سے جاری کی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان مغویوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جمعہ کی صبح سے دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے اور اس کے لئے تمام ممکنہ وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں۔ گذشتہ روز جو دو ویڈیوز جاری کی گئی تھیں ان میں مغوی کہہ رہے تھے کہ وہ طالبان کی تحویل میں ہیں اور محفوظ مقام پر ہیں۔ انھوں نے حکام بالا سے اپیل کی تھی کہ اگر ان کے کوئی مطالبات ہیں تو وہ تسلیم کیے جائیں تاکہ تمام مغویوں کی بازیابی ممکن ہو سکے۔
اسلام آبادلاپتا افراد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس ایشو پر ایک کمیشن بنا...
لاہور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں ،ترجمان نے کہا مفاد پرست...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی طور پر چینی کی قلت پیدا کر کے قیمت...
لندن سونا گزشتہ روز پہلی بار 3ہزار ڈالرفی اونس سے زائد ہو گیا، کیونکہ سرمایہ کار امریکی ٹیرف کے نتیجے میں غیر...
غزہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ غزہ جنگ بندی مذاکرات کے بعد حماس نےگزشتہ روز کہا کہ...
ابوظہبی اماراتی سرمایہ کاری گروپ نے دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینج بائنانس میں 2 ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ...
لندن برطانوی عدالت نے 10 سالہ بچی سارہ شریف کے قاتل والدین کی سزائوں میں کمی کے لیے اپیل مسترد کر دی ۔برطانوی...
کوئٹہکوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردی گئی ہے۔ یہ بات ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز...