اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،وزیر داخلہ نے کہا کہ بعض عناصر نے جان بوجھ کرکرم ایشو کو غلط رنگ دیا وزیر داخلہ نے ان کی خیریت دریافت کی اور انکی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، خیبرپختونخوا خصوصاً کرم میں قیام امن کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی،وزیر داخلہ نے کہا کرم میں قیام امن کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا ہے بعض عناصر نے جان بوجھ کر کرم ایشو کو غلط رنگ دیا، صورتحال کی بہتری کیلئے گرینڈ جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہیں مولانا فضل الرحمٰن سے دیرینہ نیاز مندی ہے، پاکستان کی سیاست میں مولانا فضل الرحمٰن کا مثبت کردار قابل تعریف ہے۔
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین...
کراچی ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا رحجان برقرار، ایک ہفتے میں مزید ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ،...
کوئٹہگورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم نے اپنے تقریباً چالیس سالہ سیاسی کیریئر کے دوران الیکٹرانک...
کراچیسینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا بھارتی اینکرکے طنزیہ سوال پر کرارہ جواب، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی...
کراچی نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کیس کی سماعت دوبارہ شروع، ہنگامی حالت ختم، ایران جنگ کے بعد عدالتی نظام...
اسلام آ باد سینئر بیورو کریسی کیلئے اہم خبر؛ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس اپریل کے آخری ہفتے ہو گا جس میں...
اسلام آباد اسلام آباد میں امن مذاکرات کی کوریج کیلئے 200 سے زائد میڈیا اداروں اور صحافیوں کی آمد،دو سو سے...
کراچی فرانس نے اپنا تمام سونا امریکاسے واپس نکال لیا۔129ٹن پرانا سونا فروخت کرکے یورپ سے نئے معیار کا سونا...