اسلام آباد (طاہر خلیل) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر کے نوٹس پر سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی آف ایجوکیشن نے ایکشن لے لیا۔ بلوچستان یونیورسٹی کے متعدد غیر مستقل ملازمین کی میرٹ پر مستقل تعیناتی کر دی گئی۔ متاثرہ ملازمین کی رپورٹ پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر نے معاملہ سینٹ کی سٹینڈینگ کمیٹی آف ایجوکیشن کے سپرد کیا تھا۔ 2 جنوری کو سینیٹر بشریٰ انجم بٹ کی صدارت میں سینٹ ایجوکیشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ جہاں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد، وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی ڈاکٹر ظہور احمد بازئی سمیت کمیٹی اراکین نے شرکت کی۔ کمیٹی اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے خصوصی طور پر غیر مستقل ملازمین کا مسئلہ میرٹ پر حل کرنے پر زور دیا۔ سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی آف ایجوکیشن کے اکثریتی ممبران نے ڈپٹی چیئرمین سیدال ناصر کے موقف کی تائید کی۔ جس پر بلوچستان یونیورسٹی کے ایک اعلامیے کے مطابق متاثرہ غیر مستقل ملازمین کی مستقل بنیاد پر تعیناتی کر دی گئی۔
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےطویل عرصہ سے غیر حاضری پر او ایم جی گریڈ18 کی افسر،سیکشن افسر فضہ علی ملازمت...
کراچی پینٹاگون نے اردن میں ایرانی حملے میں ہلاک ہونے والے دو امریکی فوجیوں کی شناخت جاری کردی۔ 25سالہ فرسٹ...
کراچی ایران امریکا بالواسطہ رابطوں کی خبر، تیل قیمتوں میں تیزی کے بعد معمولی کمی، تہران نے ثالثوں کے ذریعے...
دبئیمشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجی ماہرین نے راکٹ دفاعی سسٹم کی خرابی کو دور کردیا گیا۔امریکی سینٹرل...
کراچی اینڈی برنہم برطانیہ کے 59ویں وزیرِاعظم بن گئے۔10سالہ قومی منصوبہ لانے کا وعدہ، بے گھر افراد کے خاتمے کا...
کراچی حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کر دیایحییٰ السنوار کی جگہ قیادت سنبھال...
اسلام آباد سینیٹر مشاہد حسین سید نے یہاں چین کے دارالحکومت میں معروف سنگھوا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ورلڈ...
ماسکوماسکو کے میئر کا کہنا ہے کہ یوکرین کی مسلح افواج نے روسی دارالحکومت ماسکو پر اپنے تازہ ترین بڑے حملے میں...