نیوگوادر ایئرپورٹ کوجنگی مقاصد کیلئے تعمیر کیاگیاہے‘ڈاکٹرعبدالمالک

11 جنوری ، 2025

گوادر(پ ر) نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹرعبدالمالک نے گوادرآل پارٹیزاتحاد کے میرین ڈرائیو پر27دن سے جاری دھرنے سے خطاب کرتےہوئے کہاہے کہ گوادر کے نام پر چین نے 65ارب ڈالر فراہم کیے لیکن گوادر میں کچھ خرچ نہیں ہواگوادر پورٹ جنگی مقاصد کیلئے بنایا گیا ہےنیوگوادر ایئرپورٹ پرکارگو جہازنہیں بلکہ جنگی طیارے آئیں گےاس لیے گوادر پورٹ اور نیو ایئرپورٹ پر مقامی افراد کو ملازمت نہیں دی گئی اسٹیبلشمنٹ اور اشرافیہ کوبلوچ سےکوئی سروکارنہیںانہیں صرف بلوچستان کی سرزمین چاہیے جس کے وسائل کو لوٹ رہے ہیںسمندری فورسزکوسڑک پرچلنےوالی بلوچوں گاڑیاں تو نظر آتی ہیں،سمندری ٹرالرز نہیںکنٹانی ہور سےچمن تک سرحدی تجارت کوبھتہ بڑھانے کیلئےمشکل بنادیا گیاہےسابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ بارڈر ‘روزگار پر قدغن غیر قانونی ٹرالرنگ اور عوام کے بنیادی مسائل سے چشم پوشی ریاستی بے حسی کا مظہر ہے ساحل اور بارڈر بلوچ عوام کے روزگار کا بنیادی ذریعہ ہیں جس سے عام بلوچ کے گھر کے چولہے جلتے ہیں لیکن حکمرانوں کو یہ راس نہیں آرہا غیر قانونی ٹرالرنگ سے ماہی گیروں کے منہ سے نوالہ چھینا جارہا ہے اور بارڈر کو ٹوکن پر کرکے لوٹ سیل مچائی جارہی ہے۔ایک زمانہ تھا کہ یورپ اور امریکہ میں غلاموں اور خواتین کو ووٹ کا حق حاصل نہیں تھا لیکن اب من الحیث بلوچوں کو ووٹ کے حق سے محروم کیا جارہا ہے جو بھاری اکثریت سے جیت جاتے ہیں ان کے مقابلے میں ہارے ہوئے ہوئے امیدواروں کی کامیابی کا اعلان کیا جاتا ہے بلوچستان اسمبلی کے لئے بولی لگاکر کٹھ پتلی نمائندوں کو بٹھایا گیا ہے جو کسی اور کے حکم کے تابع ہیں انہوں نے کہا کہ چائنا کی ملک میں سرمایہ کاری گوادر کی بدولت ہے لیکن مقامی لوگ اپنے ذریعہ معاش اور بنیادی مسائل کے حل کے لئے احتجاج کررہے ہیں اگر ساحل نہیں رہا تو بلوچستان کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی اس لئے ہمیں محلاتی سازشوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گوادر ڈوب رہا ہے اور حکمران یہی چاہتے ہیں کہ یہ شہر تباہ ہو لیکن ہمیں اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے گوادر کو ہر سازش سے بچانا ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم کی بقاء متحد رہنے میں ہے جمہوری مزاحمت جاری رکھنے کی ضرورت ہے بلوچ نوجوان اپنے حقوق کے لئے آگے آئیں بلوچستان میں نوجوانوں کو لاپتہ کرنا اور مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے آل پارٹی اتحاد گوادر کی قیادت نے عوام کے مسائل کے حل کے لئے جو جدوجہد شروع کی ہے وہ قابل ستائش ہے اور حکمرانوں کو عوام کے مسائل حل کرنے ہونگے اس موقع پر نیشنل پارٹی کے علائوالدین ایڈووکیٹ ‘ حاجی صالح محمد آل پارٹیز اتحاد کے کنونیئر نیشنل پارٹی گوادرکے ضلعی صدر عبدالغفور ھوت بی این پی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سعید فیض ایڈووکیٹ ۔ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر مولابخش مجاہد اور نیشنل پارٹی کے ضلع گوادر کے جنرل سیکرٹری محمد حیاتان نے بھی خطاب کیا۔