محمد صادق ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر

11 جنوری ، 2025

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق سفیر اور نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق کو معاون خصوصی برائے وزیر اعظم مقرر کرد یا ہے۔ ان کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہو گا۔کابینہ ڈویژن نے ان کی تقرری کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ یہ تقرری وزیر اعظم نے رولز آف بزنس 1973 کے رول 4(6) کےتحت کی ہے۔ اس حکم کا اطلاق تین دسمبر 2024سے ہوگا ۔