راولپنڈی (ایجنسیاں)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنا کیس انٹر نیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن لے کر جانے کا فیصلہ کیا ہے‘ذاتی معالج کو بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا جارہا یہ ٹارچر ہے‘بانی پی ٹی آئی جوچیزمانگتے ہیں وہ نہیں دیتے، کوئی عدالت ہماراکیس سننے کو تیار نہیں ‘ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا‘جب عمران خان نے باہر آنا ہوا تو انشاء اللّٰہ فجر کے وقت جیل کا دروازہ کھل جائے گا‘بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا کو مقرر کیا ہے، انہوں نے وہی کہنا ہے جو وہ کہیں گے، پارٹی 8 فروری سے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی کے قبضے میں نہیں‘رانا ثناء اللّٰہ کی پریس کانفرنس سن کر بانی مسکرائے انہیں بڑا مزا آیا۔علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فیملی کودھمکیاں دی جاتی ہیں وارننگ آتی ہیں‘ہم سے کہا گیاہے مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ویڈیونکال لیں گے ۔ القادر ٹرسٹ کیس میں کیا سزا ہونی ہے ان کو پہلے ہی پتہ ہے۔مذاکرات کے حوالے سے علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ حکومتی اراکین نے کہا بانی پی ٹی آئی نے ٹویٹ کیاہے شاید اس لئے مذاکرات رک گئے‘جو غلطیاں اور غداریاں ہوتی ہیں اس کے اوپر بھی نظر رکھیں گے۔
اسلام آبادلاپتا افراد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس ایشو پر ایک کمیشن بنا...
لاہور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں ،ترجمان نے کہا مفاد پرست...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی طور پر چینی کی قلت پیدا کر کے قیمت...
لندن سونا گزشتہ روز پہلی بار 3ہزار ڈالرفی اونس سے زائد ہو گیا، کیونکہ سرمایہ کار امریکی ٹیرف کے نتیجے میں غیر...
غزہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ غزہ جنگ بندی مذاکرات کے بعد حماس نےگزشتہ روز کہا کہ...
ابوظہبی اماراتی سرمایہ کاری گروپ نے دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینج بائنانس میں 2 ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ...
لندن برطانوی عدالت نے 10 سالہ بچی سارہ شریف کے قاتل والدین کی سزائوں میں کمی کے لیے اپیل مسترد کر دی ۔برطانوی...
کوئٹہکوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردی گئی ہے۔ یہ بات ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز...