کراچی ( نمائندہ جنگ) پاکستان کی قومی ایئر لائن کی پیرس کے لئے پہلی پرواز جہاں اوور سیز کے لئے اچھی خبر ہے وہاں پی آئی اے اسٹاف کے لئے بھی عید کا سامان بن گئی ہے ،پی آئی اے کے افسران اور عملے کے 26 اراکین اس پرواز میں پیرس روانہ ہو ئے ہیں ،بکنگ ڈیٹا کے مطابق مارکیٹنگ اور برانڈ شعبے کے افسران کی بڑی تعداد پیرس روانہ ہو ئی ہے ،جس پر پی آئی اے کے اہلکاروں نے ہی احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ قومی ادارے ماضی میں بھی اس طرح ہی غلط استعمال کیا جا تا رہا ہے ،واضح رہے کہ ۔قومی ایئر لائن کا یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال ہوا ہے۔ پرواز پی کے 749 نے 323 مسافروں کے ساتھ پیرس کے لیے اڑان بھری۔ فرانس میں پی آئی اے کے منیجر رضوان کے مطابق یہ پرواز اسی شام پیرس انٹرنیشنل چارلس ڈیگال ایئرپورٹ پر اترے گی۔ترجمان کے مطابق مسافر ہفتے میں دو روز پیرس سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے پیرس آیا جایا کریں گی۔
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےطویل عرصہ سے غیر حاضری پر او ایم جی گریڈ18 کی افسر،سیکشن افسر فضہ علی ملازمت...
کراچی پینٹاگون نے اردن میں ایرانی حملے میں ہلاک ہونے والے دو امریکی فوجیوں کی شناخت جاری کردی۔ 25سالہ فرسٹ...
کراچی ایران امریکا بالواسطہ رابطوں کی خبر، تیل قیمتوں میں تیزی کے بعد معمولی کمی، تہران نے ثالثوں کے ذریعے...
دبئیمشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجی ماہرین نے راکٹ دفاعی سسٹم کی خرابی کو دور کردیا گیا۔امریکی سینٹرل...
کراچی اینڈی برنہم برطانیہ کے 59ویں وزیرِاعظم بن گئے۔10سالہ قومی منصوبہ لانے کا وعدہ، بے گھر افراد کے خاتمے کا...
کراچی حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کر دیایحییٰ السنوار کی جگہ قیادت سنبھال...
اسلام آباد سینیٹر مشاہد حسین سید نے یہاں چین کے دارالحکومت میں معروف سنگھوا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ورلڈ...
ماسکوماسکو کے میئر کا کہنا ہے کہ یوکرین کی مسلح افواج نے روسی دارالحکومت ماسکو پر اپنے تازہ ترین بڑے حملے میں...