اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کی میٹنگ گزشتہ روز پی ایم ڈی سی سیکرٹریٹ میں ہوئی جہاں وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار نے میڈیکل یونیورسٹیوں کیلئے مشترکہ داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ ختم کر نے اور یونیورسٹیوں کو ازخود داخلے دینے کی اجازت کی تجویز دی۔ ڈاکٹرملک مختارنے کہا کہ صوبائی میڈیکل یونیورسٹیاں ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن بھی خود کریں، پی ایم ڈی سی صرف نیشنل لائسنسنگ امتحان لیکر ڈاکٹروں کو لائسنس دے۔ کمیٹی اجلاس میں ممبران نے کہا کہ سپلیمنٹری اور امپروومنٹ والے طلبہ کو اس سال میڈیکل اور ڈینٹل کالجزمیں داخلے نہ دیں، سپلیمنٹری اور امپروومنٹ کا معاملہ پی ایم ڈی سی میں لے جائیں جبکہ یہ تجویز بھی دی گئی کہ طلبا کو صرف ان ہی کے صوبے کے ایم ڈی کیٹ میں بیٹھنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ سال 2024 کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بڑے پیمانے پر مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آئی تھیں جس پر بہت سے خدشات نے جنم لیا تھا۔
اسلام آباد اسحاق ڈار سے برطانوی ہائ کمشنر جین میریٹ کی ملاقات،دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران...
کراچیاوورسیز پاکستانیوں نے جون 2026 میں 3.5 ارب ڈالر کا زر مبادلہ وطن بھیجا، جو گزشتہ سال کے اسی ماہ جون کی نسبت 2...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت جن مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، وہ...
اسلام آباد ہرمز میں حملے اور خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر قطر سے ایل این جی کی فراہمی متاثر،پاکستان نے...
کراچی جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامدمیر نے تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج جہاں بھی گئی...
اسلام آباد پاکستان نے تنازعات سے متعلق جنسی تشدد کے خاتمے کے لیے مزید موثر عالمی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے یہ...
اسلام آباد پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں فروغ جن میں پاکستان کی جانب سے برآمدات پر عائد 19...
اسلام آباد نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیمیں...