کراچی ( جنگ نیوز) پاکستان کے مقبول ترین اور نمبر ون نیوز چینل ”جیونیوز“ نے ایک بار پھر پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ گذشتہ برس 2024 میں ٹی وی کے کسی بھی ایک سال کے سب سے زیادہ یعنی 27341 جی آر پیز اور 12 ارب ڈیجیٹل ویوز کے ساتھ ”جیونیوز“ نے ملک کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ”نیوز نیٹ ورک“ کا اعزاز برقرار رکھتے ہوئے اپنا گذشتہ ریکارڈ مزید بہتر کرلیا۔ ہے۔ خبریں پڑھنے کا انداز ہو، یا منفرد مارننگ شو، اسپورٹس کی خبریں ہوں یا سیاسی تجزیئے، الیکشن کی ٹرانسمیشن ہو بین الاقوامی خبریں، پارلیمنٹ کے اندر ہونے والی گرما گرم بحث ہو یا، سڑک پر ہونے والے دھرنے، معیشت کی صورتحال ہو یا معاشی سرگرمیاں، آئی ایم ایف کا دباؤ ہو یا قرض کی منظوری، امریکی الیکشن ہوں ہو یا خوشحال پاکستان پیکیج، اسرائیلی جارحیت ہو یا فلسطین و لبنان پر ہونے والی بمباری ”جیونیوز“ میڈیا انڈسٹری پر پوری طرح چھایا رہا۔ جیونیوز اپنے ناظرین کا تہہ دِل سے شکر گزار ہے جنہوں نے پچھلے تمام چینلز کے مقابلے میں ”جیونیوز“ کو ٹی وی اور ڈیجیٹل ورلڈ میں سب سے زیادہ وقت دیا اور گزشتہ 21 برس کی طرح اس سال بھی اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد خلیجی خطے میں جاری جنگ کے باعث عالمی معاشی ترقی کے اندازوں میں کمی کے تناظر میں، بین الاقوامی...
کراچی تعلقات مزید کشیدہ، اٹلی نے اسرائیل کیساتھ دفاعی معاہدہ معطل کر دیا۔ جورجیا میلونی حکومت کا اہم فیصلہ،...
نئی دہلی صدر ٹرمپ اورمودی کا ٹیلی فونک رابطہ، مغربی ایشیا بحران پر گفتگو، آبنائے ہرمز کی کشیدہ صورتحال پر...
ریاض سعودیہ کی امریکاسے ہرمز ناکہ بندی ختم، ایران سے پھر مذاکرات کرنیکی اپیل، خدشہ ہے موجودہ کشیدگی مزید بڑھ...
کراچی اندرونی اختلافات اور بے اطمینانی، ٹرمپ کا اتحاد تیزی سے سکڑنے لگا،ان میں سخت گیر حامی، کرپٹو کے حامی،...
دبئیامارات اور بحرین کا ایران حملوں پر مشترکہ حکمت عملی پر غور،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ تفصیلات کے...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے منگل کے روز ملاقات کی، گورنر سندھ نے امریکا اور...
اسلام آباد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے...