لوئر کرم میں دھرنا ، ٹل تا پارا چنار شاہراہ ساتویں روز بھی بند مظاہرین کا سٹرک کھولنے سے انکار

11 جنوری ، 2025

پشاور(این این آئی) کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پارا چنار تک شاہراہ ساتویں روز بھی بند رہی، ٹرکوں کے قافلے شاہراہ کھلنے کے منتظر، مندوری میں دھرنا مظاہرین کے ساتھ حکومت کے مذاکرات جاری، لوگ قافلوں کی آمد کا انتظار کرنے لگے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لوئر کرم مندوری میں دھرنے کے باعث ٹل تا پاراچنار مین شاہراہ بند رہی، شاہراہ پر دھرنا دینے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک مین شاہراہ بند رہے گی۔ مرکزی شاہراہ کی بندش کے باعث کرم اشیائے خوردنوش کے مزید قافلے ٹل میں کھڑے ہیں اور ڈرائیور سات دنوں سے پاراچنار جانے کے منتظر ہیں۔