بہاول پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی متوقع آمد، یونیورسٹی اور انتظامیہ میں ہلچل، ممکنہ احتجاج کے بارے میں اتھارٹیز کو آگاہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہِ بہاولپور 13جنوری 2025ء کومتوقع ہے سرکاری زرائع کے مطابق دورے کے دوران وہ اسلامیہ یونیورسٹی بغداد کیمپس میں طلباء وطالبات میں سکالرشپ کی تقسیم کی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شامل ہوں گی جبکہ بہاو ل وکٹوریہ ہسپتال اورسرصادق سول ہسپتال کے متوقع وزٹ بھی بتائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ایک طرف انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے بھرپورانتظامات شروع کردئیے گئے ہیں جبکہ دوسری طرف اسلامیہ یونیورسٹی میں بھی اس تقریب کیلئے بھرپورتیاریاں کی جارہی ہیں دوسری طرف بہاولپورانتظامیہ، پولیس اوریونیورسٹی انتظامیہ کو ایک رپورٹ کے زریعے مطلع کردیاگیاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی اسلامیہ یونیورسٹی آمدکے موقع پر یونیورسٹی کے ملازمین اوربلوچ سٹوڈنٹس کی جانب سے ممکنہ طورپر احتجاجی مظاہرہ ہوسکتاہے۔ بتایاگیاہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے موجودہ معاشی حالات اورملازمین کوتنخواہیں وقت پرنہ ملنے کے حوالے سے ملازمین میں شدیدبے چینی پائی جاتی ہے جس کے بعد ڈسٹرکٹ انتظامیہ،پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ اس بارے میں متحرک ہوچکے ہیں۔
کراچی تھیٹر، ٹیلی ویژن اور فلموں کی اداکارہ ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ پروڈکشن کی وجہ سے مقروض ہوگئی ہوں، قرضہ...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں بار بار کورم کی نشاندہی کیلئے چلانا پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اقبال...
دبئی دبئی پولیس نےشدید گرمی میں پھنسے 79بچوں کی زندگیاں بچالیں ۔ بچے گاڑیوں، گھروں اور لفٹس میں بند...
کراچی سعودی عرب کی لبنان پر تجارتی پابندی ختم، پانچ سال بعد برآمدات بحال، پابندی 2021 میں منشیات اسمگلنگ...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے شہباز شریف کےہتک عزت کیس میں عمران کا حق دفاع بحال کر دیا، معاملہ ٹرائل کورٹ کو واپس...
وہاڑیفائرنگ سے کزن جاں بحق،نواحی علاقے بستی حاجی واہ، موضع کریم واہ میں قتل کی ایک واردات کے دوران مبینہ طور...
گلگت پاکستان مسلم لیگ کے اعلی سطحی وفد سے پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں گلگت...
لاہور بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ون ڈے سیریز...