ملتان، ڈیرہ غازیخان، جلال پور، کوٹ ادو، جہانیاں (سٹاف رپورٹر ،نمائندہ جنگ، نامہ نگاران) ملتان سمیت مختلف شہروں میں بار ایسو سی ایشنز کے سالانہ انتخابات آج ہوں گے، الیکشنز کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، صبح 9بجے سے شروع ہونے والی پولنگ شام 5بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی، ڈیرہ غازیخان، لودھراں اور جلال پور پیر والہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدارت و جنرل سیکرٹری کے اُمیدواروں میں مقابلہ ہو گا، جہانیاں بار میں دو گروپوں کے درمیان براہ راست مقابلہ ہو گا، ڈسٹرکٹ بار کوٹ ادو کے انتخاب میں 2 گروپوں، اعجاز گورمانی گروپ اور ارشد صدیقی گروپ، رفیق عمرخان چانڈیہ گروپ، عبدالغفور گورمانی کے درمیان کانٹے دارمقابلہ ہو گا، ملتان میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ووٹرز کی تعداد سات ہزار سے زائد ہے تاہم پنجاب بار کونسل کے پورٹل کیو سہولت میں ڈیٹا اندراج کرنے والے ووٹر ہی ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل ہونگے، ایک صدارتی امیدوار چوہدری جہانزیب نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے تھے، یوں ڈسٹرکٹ بار کی 7 نشستوں پر 21امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں، صدارت کی نشست پر 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، صدارت کی نشست پر بشریٰ نقوی، ملک جاوید اقبال اوجلہ، جاوید ڈوگر اور افضل بشیر انصاری کے درمیان مقابلہ ہوگا، نائب صدرات کی نشست پر چار امیدواروں محمد خالد بلوچ، سید ندیم عباس بخاری، چوہدری نعیم اور شمشاد الحق کے درمیان مقابلہ ہوگا، جنرل سیکرٹری کی نشست پر رائے محمد اجمل، عدنان ملک اور چوہدری افضل سندھو کے درمیان مقابلہ ہوگا ،فنانس سیکرٹری کی نشست پر ملک جلال آرائیں اور رؤف ملیزئی کے درمیان مقابلہ ہوگا، لائبریری سیکرٹری کی نشست پر رانا محمد شاھد نسیم اور سید ذوالفقار بخاری کے درمیان مقابلہ ہوگا، جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر نگینہ مظفر ہراج ، چوہدری عرفان آرائیں اور نورین اشرف کے درمیان مقابلہ ہوگا ، آڈیٹر کی نشست پر جان محمد ، حبیب الرحمان قریشی اور اکمل سندیلہ کے درمیان مقابلہ ہوگا جب کہ مجلس عاملہ کہ دس نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔جلال پور پیر والہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدارت و جنرل سیکرٹری کے اُمیدواروں میں مقابلہ ہو گا، باقی تمام نشستوں کے امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں، صدر کے لیے 3 اور جنرل سیکرٹری کے لیے بھی 3 ہی امیدوار میدان میں ہیں، صدارت کے لیے غلام مصطفیٰ بلوچ، جام خدا بخش برار اور منور عباس خان لنگاہ کے مابین مقابلہ ہو گا، جنرل سیکرٹری کی نشست کے لیے جام عبدالمجید درگ، خواجہ آصف الرحمٰن اور محمد یوسف خان امیدوار ہیں، صدارتی امیدوار غلام مصطفیٰ بلوچ اور امیدوار جنرل سیکرٹری جام عبدالمجید درگ کا تعلق فیض رسول خان گروپ سے ہے، صدارت کے دوسرے امیدوار جام خدا بخش برار اور امیدوار جنرل سیکرٹری خواجہ آصف الرحمٰن ایک پینل کی صورت میں جام اللہ بخش گروپ کی نمائندگی کرتے ہوئے مقابلے میں ہیں، ڈیموکریٹک لایَرز فورم کی طرف سے نامزد صدارتی امیدوار منور عباس لنگاہ جنرل سیکرٹری کے امیدوار یوسف خان سے انتخابی اتحاد کرتے ہوئے پینل بنا کر مقابلے میں ہیں، جہانیاں بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں دو گروپوں کے درمیان براہ راست مقابلہ ہو گا، جیورسٹس گروپ کی طرف سے چوہدری ذاکر سندھو ایڈوکیٹ صدارت کے لیے، جنرل سیکرٹری کے لیے چوہدری بلال سعید گورایا ایڈوکیٹ، دوسرے گروپ کی طرف سے چوہدری جمال ناصر صدارت کے لیے اور جنرل سیکرٹری کے لیے ملک افتخار امیدوار ہیں، لودھراں بار کے الیکشن میں صدر اور جنرل سیکریٹری کی سیٹوں پر کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے، صدر اور جنرل سیکرٹری کے علاوہ دیگر تمام عہدوں پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں، صدارت کے لیے تین امیدواروں اللہ نواز چنڑ، چوہدری نعیم گجر اور فیاض لودھرا کے درمیان مقابلہ ہو گا، جنرل سیکریٹری کی نشست کے لیے چوہدری جاوید میو اور ملک حبیب میتلا کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو گا، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوٹ ادو کے انتخاب میں 2 گروپوں، اعجاز گورمانی گروپ اور ارشد صدیقی گروپ، رفیق عمرخان چانڈیہ گروپ، عبدالغفور گورمانی کے درمیان کانٹے دارمقابلہ ہو گا، صدر کے امیدوارجاوید خان مشوری اور ان کے پینل کےجنرل سیکرٹری کے امیدوارعرفان الحق گوشی، نائب صدر مشتاق منجوٹھہ، فنانس سیکرٹری اورنگزیب اقبال، لائبریرین سید جعفر رضاگیلانی، دوسری گروپ میں صدر کے امیدواریونس خان چانڈیہ اور ان کے پینل کے جنرل سیکرٹری کے امیدوار مدثر عباس جگلانی، نائب صدر واجد مجید چغتائی، فناس سیکرٹری فاروق احمد سنانواں، لائبریرین ملک ارشدگورایا شامل ہیں، جوئنٹ سیکرٹری کے امیدوار ملک کفایت اللہ ہنجرا پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔
کراچیبھارتی پنجاب کے وزیر اعلٰی بھگونت مان کی 4 سالہ کارکردگی پر بھارتی سیاست دان شدید اختلاف رائے کا شکار...
کراچیبھارتی پنجاب کے وزیراعلٰی بھگونت مان کی 4 سال میں ترقی کا ماڈل پاکستان میں ذراعت اور معاشی ترقی کیلئے...
ملتان ،میلسی، کوٹ ادو، دھنوٹملتان سمیت مختلف شہروں میں دوسرے روز بھی آندھی ، ایک شخص زخمی،پولز گرنے کے سبب...
اسلام آباد فارم 47 حکومت ملک میں جمہوری اور آئینی اقدار کو پامال کر رہی ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری...
کراچی ایوانکا ٹرمپ اور جیرڈ کشنر کے منصوبے پر البانیہ میں تنازع، عوامی احتجاج ، سازان جزیرے پر اربوں ڈالر کی...
جہانیاں نواحی گاؤں 147 ٹن آر میں ناجائز تعلقات کے شبہ میں خاوند نے ساتھی سے ملکر فائرنگ کرکے...
وہاڑی حافظ محمد ارشد کے ہونہار بیٹوں عبدالرحمان اور عبدالوہاب نے بھی گینیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا...
کراچی ایمریٹس ایئر نے اماراتی خواتین کو ہوا بازی میں بااختیار بنانے کے عزم کے اہم قدم آگے بڑھاتے ہوئے 2قابل...