مبارک پور میں زکریا ایکسپریس کا کپلین ٹوٹ گیا،حادثے سے بال بال بچ گئی

11 جنوری ، 2025

ملتان(سٹاف رپورٹر)زکریا ایکسپریس کپلین ٹوٹ جانے کے باعث حادثہ سے بال بال بچ گئی،بتایا گیاہے کہ کراچی سے ملتان آنے والی 25اپ زکریا ایکسپریس جب مبارک پور اسٹیشن کے قریب پہنچی تو اس کی بوگی نمبر12453اور بوگی نمبر120430کے درمیان کپلین(بوگیوں کو آپس میں جوڑنے والا)ٹوٹ گیا جس کے باعث ٹرین دوحصوں میں بٹ گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی حادثہ رونما نہیں ہوا،بعد ازاں ٹرین روک کر اس کی مرمت کی گئی اور دوبارہ اس کو ملتان کی طرف روانہ کردیا گیا۔