سٹیٹ بینک کی ایکسچینج کمپنیز کو وی پی این کے استعمال کی اجازت

11 جنوری ، 2025

کراچی، ملتان (این این آئی،سٹاف رپورٹر) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسچینج کمپنیز کو وی پی این (ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک) کے استعمال کی اجازت دے دی ہے ۔ اس اقدام کا مقصد کرنسی کے تبادلے، ترسیلات زر، اور یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی جیسے اہم آپریشنز کو محفوظ بنانا ہے۔اسٹیٹ بینک نے مزید کہا ہے کہ تمام کمپنیز کو وی پی این کے استعمال میں دیے گئے قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کرنا ہوگی۔