لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر دھندکی لپیٹ میں آ گئے ، موٹروے ایم 11 کے بعد ایم 3بھی بند کردی گئی

11 جنوری ، 2025

لاہور(کرائم رپورٹرسے،نیوز رپورٹر)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں آ گئے، موٹروے ایم 11 کے بعد ایم 3 بھی بند کردی گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حد نگاہ صفر ہونے پر لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11بند کردی گئی ، اس کے علاوہ موٹروے ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک بھی دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ۔ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں،متبادل راستوں پر گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں،دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔ ادھر ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی ۔