کوئٹہ(ایجنسیاں)کوئٹہ، کان میں پھنسے13 میں سے 4کی لاشیں نکال لی گئیں۔چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق نواحی علاقے سپین کاریز سنجدی کے مقامی کوئلہ کان میں گزشتہ رات زہریلی گیس بھرنے کے باعث دھماکہ ہوا، دھماکے کے بعد کان بیٹھ گئی۔کان بیٹھنے سے13مزدور اندر پھنس گئے تھے ، ریسکیو آپریشن کے دوران 4 مزدور کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ کان کے داخلی دروازے سے ملبے کو بھاری مشینری کے ذریعے ہٹایا گیا۔دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو اصغر جمالی کا کہنا تھا کہ کان کن 4200 فٹ گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں، کان میں پھنسے کان کنوں کے زندہ بچنے کا امکانات بہت کم ہے۔ کان میں بجلی کی ایک ہی لائن تھی جو حادثے میں تباہ ہو گئی ، پنکھا چلانے کے لئے بجلی کی دوسری لائن بچھانے اور ملبہ ہٹانے کی وجہ سے امدادی سرگرمیاں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
کراچیبھارتی پنجاب کے وزیر اعلٰی بھگونت مان کی 4 سالہ کارکردگی پر بھارتی سیاست دان شدید اختلاف رائے کا شکار...
کراچیبھارتی پنجاب کے وزیراعلٰی بھگونت مان کی 4 سال میں ترقی کا ماڈل پاکستان میں ذراعت اور معاشی ترقی کیلئے...
ملتان ،میلسی، کوٹ ادو، دھنوٹملتان سمیت مختلف شہروں میں دوسرے روز بھی آندھی ، ایک شخص زخمی،پولز گرنے کے سبب...
اسلام آباد فارم 47 حکومت ملک میں جمہوری اور آئینی اقدار کو پامال کر رہی ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری...
کراچی ایوانکا ٹرمپ اور جیرڈ کشنر کے منصوبے پر البانیہ میں تنازع، عوامی احتجاج ، سازان جزیرے پر اربوں ڈالر کی...
جہانیاں نواحی گاؤں 147 ٹن آر میں ناجائز تعلقات کے شبہ میں خاوند نے ساتھی سے ملکر فائرنگ کرکے...
وہاڑی حافظ محمد ارشد کے ہونہار بیٹوں عبدالرحمان اور عبدالوہاب نے بھی گینیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا...
کراچی ایمریٹس ایئر نے اماراتی خواتین کو ہوا بازی میں بااختیار بنانے کے عزم کے اہم قدم آگے بڑھاتے ہوئے 2قابل...