لاہور (نیوزرپورٹر) ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران یونان کشتی حادثے میں بدنام زمانہ انسانی سمگلر ملزم مدثر علی سمیت 3 ملزم گرفتار کر لیے۔گرفتار ملزموں کی شناخت مدثر علی، علی سلطان اور محمد نوید کے نام سے ہوئی، ملزموں کو گوجرانوالہ، وزیر آباد اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا،یونان کشتی حادثے میں ملوث ہے۔ملزم نے متاثرہ رحمان علی کو کشتی کے ذریعے یورپ بھجوانے کے لئے 28 لاکھ روپے بٹورے، لیبیا میں متاثرہ شخص کو سیف ہاؤس میں رکھا گیا ۔