اسلام آباد(اے پی پی)انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے 177 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت سے جاری فیصلہ میں پی ٹی آئی کے 153 کارکنان کی ضمانتیں منظور جبکہ 24کارکنان کی ضمانتیں مسترد کر دی گئیں۔ تھانہ کراچی کمپنی کے 48 ملزمان میں سے 43کی ضمانتیں منظور 5کی خارج، تھانہ ترنول کے 7ملزمان میں سے 2کی ضمانتیں منظور 5کی خارج،تھانہ آئی 9کے 10ملزمان میں سے 9 کی ضمانت منظور جبکہ 1 کی درخواست ضمانت خارج کی گئی۔ تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1033 میں 28 ملزمان کی ضمانتیں منظور 5 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد،تھانہ رمنا کے 8 ملزمان میں سے 3 کی ضمانتیں منظور 5 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج ،تھانہ سیکریٹریٹ کے تمام 25 ملزمان کی ضمانتیں منظور،تھانہ مارگلہ کے 45 ملزمان میں سے 42 کی ضمانتیں منظور 3 ملزمان کو ضمانت نہ مل سکی۔ تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1032 میں 1 ملزم کی ضمانت منظور کی گئی۔ عدالت نے 5 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کیں۔
پشاور آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی خیبر پختونخوا کمیٹی کے چیئرمین پیر ہارون شاہ کی قیادت میں اخبارات کے...
ڈیرہ اسما عیل خان تحصیل درابن کے علاقہ گرہ مدد میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب...
اسلام آباد وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر، عقیل ملک نے کہا ہے کہ ملک بھر کی عدالتوں میں 22 لاکھ 60 ہزار سے زائد...
ملتان صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے جامعہ زکریا میں فاؤنڈیشنل لٹریسی اینڈ نیومریسی کیمپس 2026...
اسلام آباد ایوان بالا نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ہدایات پر سینیٹ سیکرٹریٹ میں نافذ کیے گئے جامع...
کراچی بل گیٹس اور ایپسٹین کی قریبی مشاورتی شخصیت کے بارے میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ میلانئی واکر عالمی...
کراچی راجکمار ہیرانی کی مشہور بھارتی فلم "پی کے" میں ایک نابینا بھکاری کے 5 سیکنڈ کے کردار نے اس اصلی بھکاری کی...
اسلام آباد او جی ڈی سی ایل نے گزشتہ 18 ماہ کے دوران تیل و گیس کے 12 نئے ذخائر دریافت کیے ہیں جن سے یومیہ 16,645...