ملتان (سٹاف رپورٹر) 3؍ ارب کی خطیر رقم سے قلعہ کہنہ قاسم باغ کی تزئین و آرائش کی جائے گی، ٹینڈر ہو چکے ہیں فنڈز کی فراہمی کے ساتھ ہی اس منصوبے پر عمل شروع کر دیا جائے گا، ایوان تجارت و صنعت ملتان میں سابق صدر اور کنوینر گورنمنٹ لیئزان سب-کمیٹی خواجہ محمد حسین کی سربراہی میں ایک اجلاس میں ڈائریکٹر والڈ سٹی اتھارٹی نجم الثاقب نے قلعہ کہنہ قاسم باغ کی تزئین و آرائش کے حوالے سے شرکا کو بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے قلعہ کہنہ قاسم باغ کی تزئین و آرائش اور تاریخی مقام کی حفاظت کے لیے تقریباً 3؍ ارب روپے مختص کیے ہیں جس کے تحت قلعہ کو انقلابی اقدامات کرتے ہوئے محفوظ اور خوبصورت بنایا جائے گا، ٹینڈر ہو چکے ہیں فنڈز کی فراہمی کے ساتھ ہی اس منصوبہ پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ قلعہ کے چاروں طرف مٹی کے ڈھیروں کو سرسبز کیا جائے گا، لوہاری گیٹ سے حسین آگاہی تک نئی سڑک تعمیر کی جائے گی اور موجودہ سڑک کو ختم کر کے فصیل کو بحال کیا جائے گا۔
پشاور آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی خیبر پختونخوا کمیٹی کے چیئرمین پیر ہارون شاہ کی قیادت میں اخبارات کے...
ڈیرہ اسما عیل خان تحصیل درابن کے علاقہ گرہ مدد میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب...
اسلام آباد وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر، عقیل ملک نے کہا ہے کہ ملک بھر کی عدالتوں میں 22 لاکھ 60 ہزار سے زائد...
ملتان صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے جامعہ زکریا میں فاؤنڈیشنل لٹریسی اینڈ نیومریسی کیمپس 2026...
اسلام آباد ایوان بالا نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ہدایات پر سینیٹ سیکرٹریٹ میں نافذ کیے گئے جامع...
کراچی بل گیٹس اور ایپسٹین کی قریبی مشاورتی شخصیت کے بارے میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ میلانئی واکر عالمی...
کراچی راجکمار ہیرانی کی مشہور بھارتی فلم "پی کے" میں ایک نابینا بھکاری کے 5 سیکنڈ کے کردار نے اس اصلی بھکاری کی...
اسلام آباد او جی ڈی سی ایل نے گزشتہ 18 ماہ کے دوران تیل و گیس کے 12 نئے ذخائر دریافت کیے ہیں جن سے یومیہ 16,645...