پاکستان پٹرولیم نے گیس کی پیداوارشروع کرنے کا اعلان کردیا

11 جنوری ، 2025

کراچی(این این آئی)پاکستان پٹرولیم نے گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے اوراس کی اطلاع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ خط میں دی گئی ہے۔خط کے مطابق کوٹری نارتھ بلاک ون سے گیس کی یومیہ پیداوار 5.3 ملین میٹرک کیوبک فٹ ہے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ کنوئیں سے یومیہ گیس کا حصول 950پاؤنڈ فی مربع انچ کے ساتھ ہورہا ہے۔خط کے مطابق کوٹری سے گیس پیداوار میں پاکستان پیڑولیم، یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ اور ایشیاء ریسورسز آئل لمیٹڈ کے مشترکہ شیئرزہیں۔خط میں بتایا گیا کہ کوٹری میں ٹکری ون کنویں سے ملنے والی گیس کو علی آباد پراسیسنگ پلانٹ سے سوئی سدرن سسٹم میں شامل کیا جارہا ہے۔