5 اضلاع کے ڈی پی او تبدیل ،ڈپٹی کمشنر پاکپتن کا بھی تبادلہ

11 جنوری ، 2025

لاہور،پاکپتن،ملتان (کرائم رپورٹرسے، نمائندہ جنگ،سٹاف رپورٹر)آئی جی پنجاب نے متعدد اضلاع کے ڈی پی اوز تبدیل کر دئیے،رانا طاہر الرحمان ڈی پی او ساہیوال ، فیصل شہزاد ڈی پی او سیالکوٹ ،فلا ئٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر ڈی پی او بہاولنگر ، نصیب اللہ خان ایس ایس پی( آر اینڈ اے) سی ٹی ڈی روالپنڈی ، جاوید اقبال چدھڑ ڈی پی او پاکپتن ،کیپٹن(ر) طارق ولایت ایس ایس پی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سی ٹی ڈی لاہور ،طارق عزیز ڈی پی او جہلم، عطا الرحمٰن ایس ایس پی (آر او)سی ٹی ڈی فیصل آباد ریجن،کاشف ذولفقار ایس ایس پی آپریشنز روالپنڈی اور ناصر محمود باجوہ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن ایس پی یو پنجاب لاہور تعینات کیا گیاہے، جبکہ انا عمر فاروق کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر پاکپتن سعدیہ مہرکا تبادلہ کرکے انہیں ایڈیشنل سیکرٹری اسپیشلائز ہیلتھ کیئر جبکہ ماریہ طارق کو نئی ڈپٹی کمشنر پاکپتن لگایا گیا ہے۔