ملتان (آئی این پی) پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی نے کہا ہے کہ مریم نواز کے پاس جانوروں کا علاج ہے تو پلیٹ لٹس گرنے کا علاج بھی ہوگا۔ القادر ٹرسٹ کیس جھوٹا اور سارے کیسز سیاسی انتقام ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مہر بانو قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سو اسی دن کے اندر الیکشن پٹیشنوں کا فیصلہ دینا چاہئے تھا، لیکن 10ماہ بعدبھی صرف 27فیصد الیکشن ٹربیونلز کے فیصلے ہوئے۔سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ پر موجود جعلی وزیراعلی دھمکیاں اور تڑیاں دیتی ہیں۔ جس کو وہ علاج کہتی ہیں ہم اس کو فراڈ، فریب اور فسطایت اور انصاف کا گلا گھوٹنا کہتے ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کوٹ لکھپت میں ہمارے پانچ لیڈرز بند ہیں، میرٹ پر فیصلہ ہوجائے تو ہمارے لیڈر ایک دن میں باہر ہونگے۔ مہربانو قریشی نے کہا کہ میرے مخالف ضمنی الیکشن میں بھی ہارے تھے‘ دھاندلی کے بغیر مخالفین جیت نہیں سکتے۔ ہم ملک میں انصاف کا نظام قائم کرینگے‘ سیاسی استحکام انصاف کے بعد ہی آئیگا۔
کراچی تھیٹر، ٹیلی ویژن اور فلموں کی اداکارہ ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ پروڈکشن کی وجہ سے مقروض ہوگئی ہوں، قرضہ...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں بار بار کورم کی نشاندہی کیلئے چلانا پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اقبال...
دبئی دبئی پولیس نےشدید گرمی میں پھنسے 79بچوں کی زندگیاں بچالیں ۔ بچے گاڑیوں، گھروں اور لفٹس میں بند...
کراچی سعودی عرب کی لبنان پر تجارتی پابندی ختم، پانچ سال بعد برآمدات بحال، پابندی 2021 میں منشیات اسمگلنگ...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے شہباز شریف کےہتک عزت کیس میں عمران کا حق دفاع بحال کر دیا، معاملہ ٹرائل کورٹ کو واپس...
وہاڑیفائرنگ سے کزن جاں بحق،نواحی علاقے بستی حاجی واہ، موضع کریم واہ میں قتل کی ایک واردات کے دوران مبینہ طور...
گلگت پاکستان مسلم لیگ کے اعلی سطحی وفد سے پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں گلگت...
لاہور بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ون ڈے سیریز...