ملتان ،جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل کر دیا

11 جنوری ، 2025

ملتان(سٹاف رپورٹر ) تھانہ ممتاز کے علاقے جائیداد کے تنازع  پر بیٹے نے گولیاں مارکر باپ کو قتل کردیا ۔ڈیرہ محمدی کا رہائشی ریاض گھر میں موجود تھا کہ بیٹے دانش ریاض کے ساتھ جائیدادکے تنازعہ پر تلخ کلامی ہوگئی دانش نے فائرنگ کر دی والد موقع پر ہی چل بسا اور ملزم فرار ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق مقتول نے دوشادیاں کی ہوئی تھیں۔مقتول ریاض حسین کے بھائی محمد اسلم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔