لاہور ہائیکورٹ ، 13جنوری سےمقدمات کی سماعت کیلئے ترمیمی ججزروسٹر جاری

11 جنوری ، 2025

لاہور(کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد 13جنوری سے مقدمات کی سماعت کے متعلق ترمیمی ججز روسٹر جاری کردیا گیا ،پرنسپل سیٹ پر 8ڈویژن اور 22سنگل بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے،چیف جسٹس سنگل اور ڈویژن بنچ کی حیثیت سے مقدمات سنیں گی ،جسٹس شجاعت علی خان ،جسٹس علی باقر نجفی سنگل بنچ کی حیثیت سے سماعت کریں گے ، ڈویژن بنچ نمبر 1 میں چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال تمام نوعیت کے کیسز سنیں گے ،ڈویژن بنچ نمبر 2 میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس انوارِ حسین ،ڈویژن بنچ نمبر 3 میں جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس عابد حسین چٹھہ ،،ڈویژن بنچ نمبر 4 میں جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس مسعود عابد نقوی شامل ہیں ،ڈویژن بنچ نمبر 5 میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی ،ڈویژن بنچ 6 میں جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس ندیم ارشد ، ڈویژن بنچ نمبر 7 میں جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس محمد امجد رفیق قتل کی اپیلوں بارے کیسز سنیں گے۔