پنجاب گڈ گورننس، میرٹ میں تمام صوبوں سے لیڈ کررہا ہے،عظمیٰ بخاری

11 جنوری ، 2025

لاہور (خصوصی رپورٹر، خصوصی نمائندہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب گڈ گورننس، میرٹ میں تمام صوبوں سے لیڈ کررہا ہے،مریم نواز جانوروں کے ساتھ سیاسی بونوں اور سیاسی نیم پاگلوں کا بھی علاج کرینگی۔ جو کارکردگی سے مقابلہ نہیں کرسکتے وہ زبان درازی میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔اچنبھے کی بات ہے کہ جعلی پیری مریدی کا کاروبار چلانے والوں کے بچے بھی مریم نواز کو طعنے دینگے۔ پنجاب گڈگورننس ،میرٹ اور کارکردگی میں تمام صوبوں سے لیڈ کررہا ہے۔ مریم نواز پنجاب کا پیسہ پنجاب کے عوام پر خرچ کررہی ہیں۔ بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کا پیسہ وفاق پر چڑھائی کیلئے خرچ نہیں کررہی۔ مریم نواز کی چند ماہ کی کارکردگی باقی صوبوں کیلئے مثال ہے۔ پنجاب میں کام ہورہا ہے اور نظر بھی آرہا ہے۔مریم نواز کی کارکردگی سے حسد وہ کررہے جو کئی سالوں سے حکومتوں میں بیٹھے ہیں۔ایک جماعت ایک صوبے میں 16سال دوسری 12سال سے اقتدار میں ہے مریم نواز صوبے کے وسائل سے لوگوں کو سکالرشپ،گرین ٹریکٹر،لائیوسٹاک کارڈ دے رہی ہیں۔