امریکی سفیر بلوم کی مدت مکمل ، آج واپسی، نٹالی بیکرقائم مقام سفیرہونگی

11 جنوری ، 2025

اسلام آباد(جمیلہ اچکزئی )تقریباً تین سال تک پاکستان میں خدمات انجام دینے کے بعد، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اپنے عہدے سے باقاعدہ طور پر استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے ساتھ ہی اسلام آباد میں ان کی سفارتی مدت کا اختتام ہوا۔وہ آج (ہفتہ) پاکستان سے روانہ ہو جائیں گے، امریکی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق"مسٹر بلوم کا تبادلہ امریکی فارن سروس کے معمول کے روٹیشن عمل کا حصہ ہے،" ترجمان نے ایک بیان میں کہا۔امریکی ڈپٹی چیف آف مشن نٹالی بیکر نئے سفیر کی تقرری تک عبوری طور پر یومیہ امور دیکھنے کے لیے قائم مقام سفیر کے طور پر کام کریں گی۔پاکستان میں نئے امریکی سفیر کی تقرری یا اس حوالے سے فیصلہ صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم کریں گے۔