لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کا افتتاح کر دیا،وزیراعلیٰ نے افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ،بچیوں نے ترک زبان میں خوش آمدید کہا اور گلدستہ پیش کیا۔ترکیہ کے وزیر تعلیم یوسف تاکن ترکیہ کے سفیر معارف انٹرنیشنل سکول فاؤنڈیشن کے صدربیرل ا یکگن اور دیگر ترک حکام بھی موجودتھے۔تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے ترانے بجائے گئے ،وزیر اعلیٰ نے سکول کا دورہ کیا ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ترکیہ کے وزیر تعلیم کی موجودگی دونوں قوموں میں گہری اور پائیدار دوستی کی علامت ہے جو مزید مظبوط ہوگی ،صدر رجب طیب پاکستان کے حقیقی بھائی ہیں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنا اخلاص ثابت کیا ہے ،دعا ہے شراکت داری آنے والی نسلوں تک پھلتی پھولتی رہے،وزیراعلیٰ نے ملتان کا دورہ کیا اورملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یں مریم نواز شریف گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے ترکیہ کے وزیر تعلیم پروفیسر یوسف تیکن نے ملاقات کی اور صدر اردگان کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام پیش کیا اور ترکیہ کی شعبہ تعلیم میں بہتری کے لئے تعاون کی پیشکش کی۔نصاب تعلیم میں جدت میتھ اور دیگر سبجیکٹ میں ترکیہ کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیاگیا۔ وزیر اعلیٰ نے ترکیہ کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔ یوسف تیکن نے کہا کہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے سارک سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر محمد آصف کو مبارکباددی اورنیک خواہشات کا اظہارکیا ہے
اسلام آباد ڈیجیٹل اکانومی میں نیا سنگ میل عبور کرلیاگیا۔پاکستانی فری لانسرز نے تاریخ رقم کرلی۔پاکستانی فری...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
لاہور آ ئند ہ مالی سال کے بجٹ میں پنجاب میں ایف بی آر کی طرز پر ایک ادارہ بنائیں گے جہاں تمام ٹیکسز کو یکجا...
انصار عباسیاسلام آباد : وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آ باد پاکستان کی بیرونی فنڈنگ میں11 ماہ کے دوران 76 فیصد کااضافہ ہوگیا۔ جولائی 2025 تا مئی 2026 میں 12ارب11...
کراچی بلومبرگ کا شائع کردہ ایران امریکی معاہدے کا متن غلط اور نامکمل قرار، ایرانی ذرائع کا کہنا ہے مغربی...