پاکستان کی ہفتہ وار مہنگائی 10 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

11 جنوری ، 2025

اسلام آباد (اسرار خان) پاکستان کی ہفتہ وار مہنگائی 10 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، سبزیوں کی قیمتوں میں کمی؛ کھانا پکانے کا تیل، چینی، اور چکن کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ، پالیسی کی شرح میں کٹوتی متوقع، سی پی آئی میں نرمی کے درمیان ڈیڑھ فیصد کمی کا امکان۔ ہفتہ وار مہنگائی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو کہ 9 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے سال بہ سال 1.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔