آر ایل این جی کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ شمال کے لیے کمی، جنوب کے لیے اضافہ

11 جنوری ، 2025

اسلام آباد(اسرارخان) وفاقی حکومت نے جمعہ کے روز جنوری 2025 کے لیے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کے صارفین کے لیے ری گیسفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (RLNG) کی اوسط فروخت قیمت میں 1.81 فیصد کمی کر دی، جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (SSGCL) کے صارفین کے لیے 0.45 فیصد اضافہ کر دیا۔