بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر،گریڈ21 میں ترقی کیلئے لازمی NMC کیلئے 11 افسر نامزد

11 جنوری ، 2025

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی اور صو بائیکابینہ صوبائی خزانے پر بوجھ بن گئی ۔ آئین کی 18ویں ترمیم کے برعکس 12معاون خصوصی کی تقرری متنازعہ بن گئی ہے ۔آئینی ماہرین نے معاونین خصوصی کی تقرری کو آئین کی 18ویں ترمیم کی روح کے منافی قرار دیا ہے۔ خیبرپختو نخوا کابینہ کا حجم گیارہ فیصد سے بڑھ کر 23فیصد تک پہنچ چکا ہے جبکہ پنجاب کابینہ کا ممبران اسمبلی کے حساب سے حجم 5.6فیصد ہے اسی طرح سندھ کابینہ کا حجم 20فیصد کے قریب ہے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے خصوصی معاونین کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ نتظامی امور مؤثر طریقے سے چلانے کے لئے کابینہ میں توسیع ناگزیر تھی ، اس وقت موجودہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت کی کابینہ میں 15 وزراء، 5 مشیر اور 12 خصوصی معاونین شامل ہیں۔سبیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کی گریڈ 20 سے21 میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 20 کے 11 افسران کی اضافی نامزد گی کردی ہے،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 2، پولیس سروس کے 5، سیکرٹریٹ گروپ کے 2 افسر نامزد کئے گئے ہیں.