کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 33 فیصد زائد رقوم بھیجیں، مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2024 میں 3.08 ارب ڈالرز وطن بھیجے اور دسمبر 2024 کی ترسیلات دسمبر 2023 سے 29.3فیصد زائد ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2024 کے دوران ترسیلات زر میں 3.08 ارب ڈالر آئے جو کہ گذشتہ ماہ نومبر کی نسبت 6فیصد زیادہ ہیں۔ کارکنوں کی ترسیلات زر میں مالی سال 25 کی پہلی ششماہی کے دوران مجموعی طور پر 17.8 ارب ڈالر آئے جو مالی سال 24 کی پہلی ششماہی کے موصول شدہ 13.4 ارب ڈالر کے مقابلے میں 32.8 فیصد اضافہ ہے۔ نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر دسمبر 2024 سال بسال 29.3 فیصد اور ماہ بہ ماہ 5.6 فیصد بڑھ گئیں۔دسمبر 2024 کے دوران ترسیلاتِ زر زیادہ تر سعودی عرب 770.6 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات 631.5 ملین ڈالر، برطانیہ 456.9 ملین ڈالراور ریاست ہائے متحدہ امریکا 284.3 ملین ڈالرسے آئیں۔سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2024 میں سب سے زیادہ 770.6 ملین ڈالر بھیجے۔ ماہانہ بنیادوں پر یہ رقم 6 فیصد زیادہ تھی لیکن گزشتہ سال کے اسی مہینے میں تارکین وطن کی جانب سے بھیجے گئے 577.6 ملین ڈالر کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ تھی۔متحدہ عرب امارات سے ماہانہ بنیادوں پر ترسیلات زر میں 2 فیصد اضافہ ہوا جو نومبر میں 619.4 ملین ڈالر سے دسمبر میں 631.5 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان اعلیٰ سطحی سربراہی ملاقات کے پہلے روز...
کراچی گذشتہ دنوں رات گئے ٹروتھ سوشل پوسٹس ڈونلڈ ٹرمپ کی سوچ کی عکاس قرار، امریکی صدر مخالفین پر حملے اور...
اسلام آباد جمہوریہ آذربائیجان کے وزیرِ انصاف فرید تراب اووعلو احمدوف دو روزہ سرکاری دورے پر اعلیٰ سطحی...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے کمبائنڈ کمپیٹیٹو ایگزامنیشن 2024 کا ریکارڈ سیل کرنے کا حکم دے...
بیجنگ بیجنگ میں شاہانہ ضیافت، صدرٹرمپ کیلئے خاص اسٹییک اور میٹھے پکوان پیش، چینی اور امریکی ذائقوں کا...
اسلام آباد بنک مقروض کی پراپرٹی تحویل میں لے سکیں گے، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے مالیاتی اداروں سے...
کراچی ملکی زر مبادلہ میں اضافے کا رحجان برقرار، ایک ہفتے میں مزید ایک اس کے باوجود یہ خطہ آج بھی اپنی اصل...
اسلام آباد وزارتِ خزانہ نے سول حکومت کے اخراجات سے متعلق میڈیا رپورٹس پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا...