دبئی ( سبط عارف ) پاکستانی تعمیراتی پروجیکٹس کے معتبر نام بحریہ ٹاؤن نے عالمی تعمیراتی و لگژری کیلئے مشہور ریاست دبئی میں قدم رکھا دیا۔ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں نہ صرف بحریہ ٹاون پراپرٹیز نے اپنے نئے ہیڈ آفس کا افتتاح کردیا ہے بلکہ دبئی میں غیر معمولی تعمیراتی پروجیکٹ کا بھی اعلان کردیا جو دبئی کے نئے المتکوم ائرپورٹ سے نزدیک تعمیر کیا جائے گا۔ بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض حسین نے بحریہ ٹاؤن ( بی ٹی ) پراپرٹیز کے ہیڈ آفس کا افتتاح کیا جس میں رئیل اسٹیٹ سے وابستہ کاروباری افراد نے بھرپور شرکت کی اور دبئی کی تعمیراتی سیکٹر میں بحریہ ٹاؤن کو انتہائی حوصلہ مند اضافہ قرار دیا۔ بحریہ ٹاؤن گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او ) احمد علی ریاض ملک نے عزم کا اظہار کیا کہ بحریہ ٹاؤن صرف دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں شامل نہیں ہورہے بلکہ مارکیٹ کی قیادت کرنے پہنچے ہیں کیونکہ، ان کے بقول، بحریہ ٹاؤن کا مقصد نئے معیار کی الٹرا لگژری زندگی متعارف کرانا ہے۔ بحریہ ٹاؤن کے ہیڈ آف گلوبل سیلز شاہد محمود قریشی نے کہا کہ دبئی ساوٹھ میں بحریہ ٹاؤن کا پروجیکٹ فقید المثال ہوگا کیونکہ اس میں ٹاؤن ہاؤس بھی ہوں ہے، اپارٹمنٹس بھی، اسکول اور کالج بھی قائم کئے جائیں گے، ان کے ساتھ ساتھ پارکس، کمیونٹی ہالز اور اسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ جبکہ بحریہ ٹاون کے چیف آپریٹنگ آفیسر عماد حمزہ نے پروجیکٹ کے خدوخال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ ٹاؤن عنقریب دبئی کے نئے علاقے دبئی ساوتھ میں کمیونیٹی ڈویلپمنٹ منصونے کا آغاز کرنے جارہا ہے۔ انھوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ دبئی ساؤتھ کا مستقل قریب میں بحریہ ٹاؤن پروجیکٹ سے نقشہ ہی بدل جائے گا۔ دبئی ساوتھ کا علاقہ دراصل دبئی ورلڈ سینٹرل کا حصہ ہے جہاں دبئی کا المتکوم ائرپورٹ قائم ہے جو اگلی دہائی میں دنیا کا سب سے بڑا ائرپورٹ بن جائے گا۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان اعلیٰ سطحی سربراہی ملاقات کے پہلے روز...
کراچی گذشتہ دنوں رات گئے ٹروتھ سوشل پوسٹس ڈونلڈ ٹرمپ کی سوچ کی عکاس قرار، امریکی صدر مخالفین پر حملے اور...
اسلام آباد جمہوریہ آذربائیجان کے وزیرِ انصاف فرید تراب اووعلو احمدوف دو روزہ سرکاری دورے پر اعلیٰ سطحی...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے کمبائنڈ کمپیٹیٹو ایگزامنیشن 2024 کا ریکارڈ سیل کرنے کا حکم دے...
بیجنگ بیجنگ میں شاہانہ ضیافت، صدرٹرمپ کیلئے خاص اسٹییک اور میٹھے پکوان پیش، چینی اور امریکی ذائقوں کا...
اسلام آباد بنک مقروض کی پراپرٹی تحویل میں لے سکیں گے، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے مالیاتی اداروں سے...
کراچی ملکی زر مبادلہ میں اضافے کا رحجان برقرار، ایک ہفتے میں مزید ایک اس کے باوجود یہ خطہ آج بھی اپنی اصل...
اسلام آباد وزارتِ خزانہ نے سول حکومت کے اخراجات سے متعلق میڈیا رپورٹس پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا...