ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی، جنگ نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، پولیس کے مطابق انہوں نے تحصیل کلاچی کے علاقے مڈی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی۔ صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لئے کارروائیاں کر رہی ہیں۔ دوسری جانب چمن میں ایف سی ٹرک کے قریب بم دھماکے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چمن کے علاقے ریلوے اسٹیشن روڈ پر سیکورٹی فورسز کا قافلہ گزر رہا تھا کہ سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے ٹرک کو بھی نقصان پہنچا واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹنے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی، مزید کارروائی جاری ہے۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان اعلیٰ سطحی سربراہی ملاقات کے پہلے روز...
کراچی گذشتہ دنوں رات گئے ٹروتھ سوشل پوسٹس ڈونلڈ ٹرمپ کی سوچ کی عکاس قرار، امریکی صدر مخالفین پر حملے اور...
اسلام آباد جمہوریہ آذربائیجان کے وزیرِ انصاف فرید تراب اووعلو احمدوف دو روزہ سرکاری دورے پر اعلیٰ سطحی...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے کمبائنڈ کمپیٹیٹو ایگزامنیشن 2024 کا ریکارڈ سیل کرنے کا حکم دے...
بیجنگ بیجنگ میں شاہانہ ضیافت، صدرٹرمپ کیلئے خاص اسٹییک اور میٹھے پکوان پیش، چینی اور امریکی ذائقوں کا...
اسلام آباد بنک مقروض کی پراپرٹی تحویل میں لے سکیں گے، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے مالیاتی اداروں سے...
کراچی ملکی زر مبادلہ میں اضافے کا رحجان برقرار، ایک ہفتے میں مزید ایک اس کے باوجود یہ خطہ آج بھی اپنی اصل...
اسلام آباد وزارتِ خزانہ نے سول حکومت کے اخراجات سے متعلق میڈیا رپورٹس پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا...