لاہور، ملتان (خصوصی نمائندہ،سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کا افتتاح کر دیا،وزیراعلیٰ نے افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شر کت کی ،بچیوں نے ترک زبان میں خوش آمدید کہا اور گلدستہ پیش کیا۔ترکیہ کے وزیر تعلیم یوسف تاکن ترکیہ کے سفیر معارف انٹرنیشنل سکول فاؤنڈیشن کے صدربیرل ا یکگن اور دیگر ترک حکام بھی موجودتھے۔تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے ترانے بجائے گئے ،وزیر اعلیٰ نے سکول کا دورہ کیا ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ترکیہ کے وزیر تعلیم کی موجودگی دونوں قوموں میں گہری اور پائیدار دوستی کی علامت ہے ،صدر رجب طیب اردوان کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں، وہ پاکستان کے حقیقی بھائی ہیں ان کی غیرمتزلزل حمایت نے دونوں قوموں کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا اور ہمیشہ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنا اخلاص ثابت کیا ہے ،دعا ہے کہ پاک ترکیہ دوستی اور شراکت داری آنے والی نسلوں تک پھلتی پھولتی رہے،وزیراعلیٰ نے ملتان کا دورہ کیا اورملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یں مریم نواز شریف گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، 119 کمرے بنائے جائیں گے۔ میس ہال، جمنیزیم، تفریحی لاؤنج بھی ہونگے ، وزیراعلیٰ نے مسٹ یونیورسٹی میں جدید گوگل کلاس رومز، ڈیجیٹل لائبریری کا بھی وزٹ کیا،وزیر اعلیٰ پنجاب سے ترکیہ کے وزیر تعلیم پروفیسر یوسف تیکن نے ملاقات کی اور صدر رجب طیب اردگان کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام پیش کیا اور ترکیہ کی شعبہ تعلیم میں بہتری کے لئے تعاون کی پیشکش کی۔نصاب تعلیم میں جدت میتھ اور دیگر سبجیکٹ میں ترکیہ کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیاگیا۔ وزیر اعلیٰ نے ترکیہ کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔ تعلیم کے شعبے میں باہمی تعاون مزید بڑھانے سے متعلق امور کا جائزہ لیاگیا۔ترکیہ کے معیاری تعلیمی ماڈلز کو پنجاب میں متعارف کرانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ یوسف تیکن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے تعلیمی اصلاحات کے ایجنڈے کو سراہاگیا۔وزیراعلیٰ نے کہا جدید نصاب تعلیم کی تشکیل نو کے لئے ترکیہ کے تجربات اور مشاہدات سے مستفید ہونا چاہتے ہیں ، یوسف تیکن نے کہا کہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ صدر رجب طیب اردگان کی ہدایت پرپاکستانی بھائیوں کے لئے جو ممکن ہوا،ضرور کرینگے۔ترکیہ کی نئی نسل کو فکر اقبال سے متعارف کرا رہے ہیں -شعبہ تعلیم میں پنجاب کی معاونت کے لئے تیار ہیں - وزیر اعلیٰ نے سارک سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر محمد آصف کو مبارکباددی اورنیک خواہشات کا اظہارکیا ہے ۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان اعلیٰ سطحی سربراہی ملاقات کے پہلے روز...
کراچی گذشتہ دنوں رات گئے ٹروتھ سوشل پوسٹس ڈونلڈ ٹرمپ کی سوچ کی عکاس قرار، امریکی صدر مخالفین پر حملے اور...
اسلام آباد جمہوریہ آذربائیجان کے وزیرِ انصاف فرید تراب اووعلو احمدوف دو روزہ سرکاری دورے پر اعلیٰ سطحی...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے کمبائنڈ کمپیٹیٹو ایگزامنیشن 2024 کا ریکارڈ سیل کرنے کا حکم دے...
بیجنگ بیجنگ میں شاہانہ ضیافت، صدرٹرمپ کیلئے خاص اسٹییک اور میٹھے پکوان پیش، چینی اور امریکی ذائقوں کا...
اسلام آباد بنک مقروض کی پراپرٹی تحویل میں لے سکیں گے، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے مالیاتی اداروں سے...
کراچی ملکی زر مبادلہ میں اضافے کا رحجان برقرار، ایک ہفتے میں مزید ایک اس کے باوجود یہ خطہ آج بھی اپنی اصل...
اسلام آباد وزارتِ خزانہ نے سول حکومت کے اخراجات سے متعلق میڈیا رپورٹس پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا...