ٹرمپ پہلے امریکی صدر جوبطور مجرم وائٹ ہاؤس میں داخل ہونگے،تجزیہ کار

11 جنوری ، 2025

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ‘‘آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ’’میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے میزبان نے کہا کہ ٹرمپ کا جرم برقرار رہے گا مگر انہیں سزا کے طور پر نہ توجیل جانا پڑے گااور نہ ان پر کوئی جرمانہ کیا جائے گا جبکہ یہ کیس ٹرمپ کے صدر بننے کی راہ میں رکاوٹ بھی نہیں بنے گا،ٹرمپ امریکا کے پہلے صدر ہوں گے جنہیں کسی مجرمانہ کیس میں سزا ہوئی ہے،سزا سنانے کی تاریخ سامنے آنے کے بعد ٹرمپ نےجج کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور مقدمے کی کارروائی سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا تھا ،ٹرمپ مجرم قرار دیدیئے گئے ہیں مگر ان کو نہ جیل جانا پڑے گا اور نہ ہی ان کی صدارت میں کوئی رکاوٹ حائل ہوگی اوروہ پہلے امریکی صدر ہوں گے جو ایک مجرم کی حیثیت سے وائٹ ہاؤس میں داخل ہوں گے،ان کی کامیابی میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا ہاتھ ہے،ایلون مسک گزشتہ کئی دنوں سے ایکس پر مسلم او رپاکستان مخالف بیان پر تبصرے کررہے ہیں ان بیانات کو شیئر کررہے ہیں جن میں پاکستان اور برطانوی مسلمانوں پر تنقید کی جارہی ہے ان پر ریپسٹ ہونے کے سنگین الزامات لگائے جارہے ہیں او رایسے تارکین وطن کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔