قائمہ کمیٹی امن و امان، مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں کی تشکیل اہم کیسوں میں استغاثہ کی منظوری پر غور

11 جنوری ، 2025

لاہور(آصف محمود بٹ ) پنجاب کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان (SCCLO) کے ایک غیر معمولی اجلاس میں صوبے بھر میں سیکیورٹی اور گورننس کو متاثر کرنے والے کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ کمیٹی کے 20ویں اجلاس کے ایجنڈے کے اہم آئٹمز میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں (JITs) کی تشکیل، اہم کیسوں میں استغاثہ کی منظوری اور اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تقرریاں اور بعض کے نوٹیفکیشنز کو واپس لینا شامل تھا۔قائمہ کمیٹی برائے امن و امان نے میڈیا مہم کے لیے مختص فنڈز کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس میں جامع سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کے منصوبوں کے ساتھ، آئندہ پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی گئی۔