اسلام آباد(جمیلہ اچکزئی )تقریباً تین سال تک پاکستان میں خدمات انجام دینے کے بعد، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اپنے عہدے سے باقاعدہ طور پر استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے ساتھ ہی اسلام آباد میں ان کی سفارتی مدت کا اختتام ہوا۔وہ آج (ہفتہ) پاکستان سے روانہ ہو جائیں گے، امریکی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق"مسٹر بلوم کا تبادلہ امریکی فارن سروس کے معمول کے روٹیشن عمل کا حصہ ہے،" ترجمان نے ایک بیان میں کہا۔امریکی ڈپٹی چیف آف مشن نٹالی بیکر نئے سفیر کی تقرری تک عبوری طور پر یومیہ امور دیکھنے کے لیے قائم مقام سفیر کے طور پر کام کریں گی۔یہ پیش رفت اس وقت ہوئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری سے تقریباً دو ہفتے قبل، جو 20 جنوری کو مقرر ہے۔نئی امریکی انتظامیہ کے چارج سنبھالنے کے ساتھ ہی، پاکستان میں نئے امریکی سفیر کی تقرری یا اس حوالے سے فیصلہ صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم کریں گے۔بلوم، جو ایک تجربہ کار فارن سروس افسر ہیں، مئی 2022 میں پاکستان پہنچے تھے، جب موجودہ بائیڈن انتظامیہ نے انہیں سفارتی عہدے کے لیے مقرر کیا تھا۔ یہ عہدہ تقریباً چار سال تک خالی رہا تھا۔ان کے پیش رو، سفیر ڈیوڈ ہیل، اگست 2018 میں اسلام آباد میں اپنی تین سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد روانہ ہو گئے تھے۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان اعلیٰ سطحی سربراہی ملاقات کے پہلے روز...
کراچی گذشتہ دنوں رات گئے ٹروتھ سوشل پوسٹس ڈونلڈ ٹرمپ کی سوچ کی عکاس قرار، امریکی صدر مخالفین پر حملے اور...
اسلام آباد جمہوریہ آذربائیجان کے وزیرِ انصاف فرید تراب اووعلو احمدوف دو روزہ سرکاری دورے پر اعلیٰ سطحی...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے کمبائنڈ کمپیٹیٹو ایگزامنیشن 2024 کا ریکارڈ سیل کرنے کا حکم دے...
بیجنگ بیجنگ میں شاہانہ ضیافت، صدرٹرمپ کیلئے خاص اسٹییک اور میٹھے پکوان پیش، چینی اور امریکی ذائقوں کا...
اسلام آباد بنک مقروض کی پراپرٹی تحویل میں لے سکیں گے، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے مالیاتی اداروں سے...
کراچی ملکی زر مبادلہ میں اضافے کا رحجان برقرار، ایک ہفتے میں مزید ایک اس کے باوجود یہ خطہ آج بھی اپنی اصل...
اسلام آباد وزارتِ خزانہ نے سول حکومت کے اخراجات سے متعلق میڈیا رپورٹس پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا...