نیویارک (اے ایف پی) نیویارک کی عدالت کے جج نے جمعہ کو نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پورن سٹار کو دی گئی رقم کی ادائیگی چھپانے (ہش منی) کے جرم میں قصوروار پائے جانے کے باوجود غیر مشروط رہائی کی سزا سنائی۔ عدالت کا یہ فیصلہ ٹرمپ کی جانب سے سماعت میں تاخیر کرانے اور وائٹ ہائوس میں بحیثیت پہلے سزا یافتہ مجرم کی حیثیت سے داخل ہونے سے بچنے کی کوششوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ اگرچہ ٹرمپ کو کاروباری ریکارڈ کو غلط بنانے کے 34 الزامات پر سزا سنائی گئی تھی (اور یہ وہ الزامات تھے جن کی وجہ سے انہیں جیل بھیجا جا سکتا تھا)، نیو یارک کے جج، ہوان مرچن نے ٹرمپ کو معمولی سزا سنائی جسے ’’ان کنڈیشنل ڈسچارج‘‘ یعنی غیر مشروط طور پر رہا کیا جانا کہتے ہیں جس میں کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا جاتا۔ فیصلہ سنانے والے جج ہوان مرچن کا کہنا تھا کہ عدالت نے کبھی بھی ایسے غیر معمولی حالات کا سامنا نہیں کیا، صدر کے عہدے کے احترام کیلئے واحد آپشن غیر مشروط رہائی ہے۔ ٹرمپ نے اس کیس پر تنقید کرتے ہوئے اسے ایک ’’خوفناک تجربہ‘‘ قرار دیا جس کا مقصد ان کی ساکھ اور انتخابی امکانات کو نقصان پہنچانا تھا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ نیویارک اور اس کے عدالتی نظام کیلئے ایک دھچکے سے کم نہیں۔ استغاثہ نے ٹرمپ پر پورن اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز کو 2016 میں صدارتی الیکشن کی مہم کے دوران مبینہ افیئر کو ظاہر کرنے سے روکنے کیلئے ادائیگیوں کو چھپانے کا الزام لگایا۔ ٹرمپ کی سزا میں تاخیر کی درخواستوں کے باوجود، سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ کارروائی آگے بڑھ سکتی ہے۔ استغاثہ نے ٹرمپ کے اقدامات کو ’’پہلے سے طے شدہ دھوکا‘‘ قرار دیا تھا۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان اعلیٰ سطحی سربراہی ملاقات کے پہلے روز...
کراچی گذشتہ دنوں رات گئے ٹروتھ سوشل پوسٹس ڈونلڈ ٹرمپ کی سوچ کی عکاس قرار، امریکی صدر مخالفین پر حملے اور...
اسلام آباد جمہوریہ آذربائیجان کے وزیرِ انصاف فرید تراب اووعلو احمدوف دو روزہ سرکاری دورے پر اعلیٰ سطحی...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے کمبائنڈ کمپیٹیٹو ایگزامنیشن 2024 کا ریکارڈ سیل کرنے کا حکم دے...
بیجنگ بیجنگ میں شاہانہ ضیافت، صدرٹرمپ کیلئے خاص اسٹییک اور میٹھے پکوان پیش، چینی اور امریکی ذائقوں کا...
اسلام آباد بنک مقروض کی پراپرٹی تحویل میں لے سکیں گے، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے مالیاتی اداروں سے...
کراچی ملکی زر مبادلہ میں اضافے کا رحجان برقرار، ایک ہفتے میں مزید ایک اس کے باوجود یہ خطہ آج بھی اپنی اصل...
اسلام آباد وزارتِ خزانہ نے سول حکومت کے اخراجات سے متعلق میڈیا رپورٹس پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا...