کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما اور رکن مذاکراتی کمیٹی رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پارلیمانی جمہوری سسٹم ڈائیلاگ سے ہی چل سکتا ہے ڈیڈ لاک سے نہیں چل سکتا ۔ میں تو سمجھتا ہوں کہ ڈائیلاگ ہمیشہ ہونے چاہئیں اور ہوتے رہنا چاہئیں ، عمران خان نے ساڑھے تین سال وزارت عظمیٰ میں گزارے ہیں اور وہ کیا نہیں جانتے کہ کس کے پاس کتنا اختیار ہے اور اس کی کیا نوعیت ہے کیا حدود ہیں کیا آپشن ہیں یہ کوئی کرنے والی بات ہے ہر کسی کو پتہ ہے جو ہے وہ سب کو معلوم ہے اور اسی کے مطابق ہم سب کو آگے بڑھنا ہے،سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کاکہنا تھامناسب یہی ہوگا کہ تیسری ملاقات سے پہلے ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو یہاں تو یہ تماشہ لگا ہوا ہے ساڑھے تین مہینے ہوگئے ہیں جمعرات کو خان صاحب سے ہونے والی ملاقاتیں بند کی ہوئی ہیں ہر جمعرات کو ہم ملاقات کے لئے لسٹ بھیجتے ہیں تاہم ان کی جانب سے اس کو قبول نہیں کیا جاتا ہے ،میزبان شہزاد اقبال نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے 14 دسمبر کو ترسیلات زر کے بائیکاٹ کرنے کی مہم کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات کے دوران بھی یہ مہم جاری رہے گی مگر اس حوالے سے جو اعداد و شمار سامنے آئے ہیں اس نے پاکستان تحریک انصاف کی اس کال پر سوالات اٹھادیئے ہیں۔
راولپنڈی عمران خان اور بشریٰ بی بی میں ملاقات کروادی گئی ،جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور ان...
راولپنڈی 4رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل میں عمران خان کاطبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئی ۔ جیل...
اسلام آ باد وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔ دورے کےدوران چین کے صدر شی جن پنگ اورچینی...
کراچی چین کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکا کی بھارت کو مضبوط بنانے کی کوششیں، واشنگٹن اور نیو دہلی...
کراچی امریکہ اور ایران میں بڑھتی کشیدگی، نئی جنگ کا خطرہ منڈلانے لگا۔ دونوں فریق وقت کو اپنے حق میں سمجھتے...
کراچی ناروےمیں خاتون صحافی نے نریندر مودی کو بھرے مجمع میں آئینہ دکھادیا،مودی آزاد میڈیا کے سوالوں سے...
اسلام آبادایف بی آر کے ماتحت تمام فیلڈدفاتر ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز، اور آر ٹی اوز ہفتہ اور...
اسلام آباد روس نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی نہ صرف علاقائی تجارت بلکہ اہم...