اسلام آباد (فاروق اقدس) وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ تعلیمی کانفرنس جو 11-12 جنوری کو اسلام آباد میں ہو رہی ہے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے، کانفرنس کا موضوع ’’مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم: چیلنجز اور مواقع‘‘ ہے اس بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت کررہی ہے۔ کانفرنس کے منتظمین کے مطابق کانفرنس میں 44مسلم اور دوست ممالک کے وزراء، سفیروں، اسکالرز اور ماہرین تعلیم، یونیسکو، یونیسیف اور ورلڈ بینک سمیت بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں سمیت 150 سے زائد بین الاقوامی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ منتظمین کے مطابق کانفرنس میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بھی خصوصی طور پر شرکت کر رہی ہیں جو مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق اظہار خیال بھی کریں گی۔ کانفرنس کا اختتام اسلام آباد اعلامیہ پر دستخط کی رسمی تقریب سے ہوگا، جس میں تعلیم کے ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنانے، جامع اور پائیدار تعلیمی اصلاحات کیلئے راہ ہموار کرنے اور آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کیلئے مسلم کمیونٹی کے مشترکہ عزم کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔ کانفرنس کا ایک ایجنڈا افغانستان میں طالبان حکومت کی طرف سے لڑکیوں کی تعلیم پر موجودہ پابندی پر بات کرنا ہے۔ اگرچہ افغان صورتحال کا کوئی واضح حوالہ نہیں دیا گیا ہے تاہم ذرائع کے مطابق مشترکہ اعلامیہ طالبان کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کو یقینی طور پر مسترد کر دے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان حکومت کو کانفرنس کی دعوت دی ہے۔ تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ آیا وہ کوئی وفد بھیجیں گے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایجوکیشن سمٹ کا مقصد دنیا بھر میں مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم کو آگے بڑھانے میں درپیش چیلنجز اور مواقع سے نمٹنا، بات چیت کو فروغ دینا اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے قابل عمل حل تلاش کرنا ہے۔ کانفرنس اعلیٰ سطحی بات چیت اور تعاون کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔
اسلام آبادچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یومِ دستور کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 1973...
کراچی پاکستانی شہری کانیویارک میں یہودی مرکز پر حملے کی کوشش کا اعتراف، حملہ بروکلین کے یہودی مرکز پر 7...
ٹوکیوچیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم...
بیجنگ چین کی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل چانگ شاؤگانگ نے حالیہ عسکری امور سے متعلق بریفنگ دی اور کہا کہ قومی...
اسلام آباد سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن کی بیٹی کی وفات پر فاتحہ خوانی کرائی گئی ۔ سینیٹر شہادت...
اسلام آباد انسداد منشیات فورس نے 2کروڑ 62لاکھ سے زائد مالیت کی 164.38کلوگرام منشیات برآمد کر کے 8افراد کو...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکنِ قومی اسمبلی ملک اویس حیدر جکھر سے ملاقات کی اور ان کے...
راولپنڈی مری میں جاری شدید موسلا دھار بارشوں کے باعث جھیکا گلی میں لینڈ سلائیڈنگ خوفناک صورت اختیار کرتی...