لاس اینجلس (صباح نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں 5 دن بعد بھی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔ آگ کو مشرقی علاقے کی طرف پھیلنے سے روکنے کے لئے جہازوں سے پانی ڈالا جا رہا ہے جبکہ حکام نے کہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 16ہو گئی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 13افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے جبکہ رات کے اوقات میں لوٹ مار کی وارداتوں کے باعث متاثرہ علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ۔ لاس اینجلس میں پیلیسیڈس کے جنگل کی آگ کے مشرق کی طرف پھیلنے کو روکنے کے لئے ہوائی جہاز نے پہاڑیوں پر پانی اور آگ بجھانے والے مادے گرائے۔ 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا کے تھپیڑوں کے دوران آگ بجھانے کی کوششیں بھی تیز کی گئیں۔حکام کو خدشہ ہے کہ علاقے میں چلنے والے تیز ہوائیں صورتحال کو مزید گھمبیر بنا سکتی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پیلیسیڈس کی آگ مزید 1000ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، اور مزید گھروں کو جلا کر راکھ کر دیا۔علاقائی حکام نے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے اور دھوئیں کے باعث دور دراز علاقوں میں بھی ہزاروں افراد کو اپنے گھر چھوڑنا پڑے ہیں۔قبل ازیں کیل فائر کے اہلکار ٹوڈ ہاپکنز نے ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ پیلیسیڈس کی آگ کے 11 فیصد حصے پر اب قابو پایا جا چکا ہے اور اس نے22000 ایکڑ سے زیادہ رقبے کو جلا دیا ہے۔ٹوڈ ہاپکنز نے کہا کہ پیلیسیڈس کی آگ مینڈیویل کینین محلے میں پھیل گئی تھی اور برینٹ ووڈ کی طرف بڑھ رہی تھی، جو ایک پوش ترین علاقہ ہے جہاں مشہور شخصیات رہائش پذیر ہیں۔امریکہ کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سانتا اینا کی تیز ہوائیں صورتحال کو خراب کر سکتی ہیں جو پیش گوئی کے مطابق لاس اینجلس اور وینٹورا کائونیٹز میںمنگل کی صبح تک، 30 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی اور کسی وقت 70 میل فی گھنٹہ بھی ہو سکتی ہیں۔نیشنل ویدر سروس کے ماہر موسمیات روز شوئن فیلڈ نے بتایا کہ ہم بدھ تک شدید موسمی صورتحال کی وجہ سے آگ کے مسلسل بڑھنے کے خدشے کا شکار ہیں تاہم جمعرات تک حالات کے معتدل ہونے کی توقع تھی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...