لاہور(نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ امریکا انسانیت اور جمہوریت کا دشمن ہے۔ اسرائیل کی غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کو واشنگٹن کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے، امریکا اسلامی ممالک کے حکمرانوں، ڈکٹیٹروں اور بادشاہتوں کو سپورٹ کرتا ہے اور بدلے میں یہ امریکی مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔ پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن امریکا کی طرف دیکھ رہی ہے۔ جماعت اسلامی ملک میں عوام کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ عوام کے حقوق کیلئے احتجاجی تحریک کو ازسرِ نو منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 17جنوری کو بجلی ٹیرف میں کمی کیلئے ملک گیر مظاہرے ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا آئی پی پیز کے نام پر حکمرانوں نے ملک کو لوٹاہے، آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمہ سے حکومت کے بقول قومی خزانہ کو اربوں کا فائدہ ہوا ہے تو بجلی ٹیرف پر عوام کو فائدہ کیوں نہیں دیا جارہا۔ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے آئی پی پیز پر دست شفقت رکھا، چند آئی پی پیز کو بجلی نہ بنانے پر نوازا گیا اور انھیں ٹیکس سے بھی استثنیٰ قراردے دیا گیا، جو شہری ٹیکس اداکرتے ہیں ان کی جیب پر ڈاکہ ڈالاجاتا ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...