وزیردفاع نے افغان قائم مقام وزیرخارجہ کےالزامات مسترد کردیئے

13 جنوری ، 2025

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کےقائم مقام وزیرخارجہ کے بیان پرسخت ردعمل دیتے ہوئے تمام الزامات مسترد کردیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان کےقائم مقام وزیرخارجہ کے الزامات پاکستان پرملبہ ڈالنےکی کوشش ہیں۔انہوں نے کہا کہ یواین مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ کےمطابق افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی، القاعدہ، داعش سمیت 2 درجن سےزائد دہشت گرد گروپ آپریٹ کررہےہیں جب کہ افغانستان 2024 میں داعش کی بھرتیوں اور سہولت کاری کا مرکز رہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عبوری افغان حکام دہشت گردی کےبنیادی ڈھانچےاورافغان سرزمین کو دوسرے ممالک کےخلاف استعمال ہونےسے روکنےکیلئے اقدامات کریں۔