کوئلے کی کان میں آپر یشن جاری ،اب تک 11مزدوروں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں

13 جنوری ، 2025

کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ کے علاقے سنجدی کی کوئلہ کان سے مزید 7کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں ۔حکام کے مطابق سنجدی کوئلہ کان میں 3روز سے جاری ریسیکو آپریشن میں اب تک 11کان کنوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ ایک کان کن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے۔حکام کےمطابق سنجدی کی کوئلہ کان میں 9 جنوری کو گیس بھرنے سے دھماکا ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ گیس دھماکے کے بعد کوئلہ کان بیٹھ جانے سے 12 کان کن اندر پھنس گئے تھے۔