ٹورنٹو،لندن (صباح نیوز) امریکہ ، کینیڈا اور برطانیہ میں حالیہ برفباری اور طوفانی بارشوں نے شدید سردی کی لہر کے ساتھ نظام زندگی کو مفلوج ہوکررہ گیا ۔ امریکہ میں آگ کے بعد برفانی طوفان نے تباہی مچادی،درجہ حرارت نقطہ انجام سےبہت نیچےگر گیاہے، خاص طور پر جنوبی اور وسطی ریاستوں میں برفباری اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے سڑکوں، پروازوں اور تعلیمی اداروں کی بندش ہوگئی ۔ ٹیکساس، اوکلاہوما اور آرکنساس میں شدید برفباری اور بارش نے حالات کو مزید سنگین بنا دیا ہے، اور حکام نے برفانی طوفان کے مزید آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔کینیڈا میں سخت سردی اور مہنگائی نے شہریوں کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔ شدید برفباری کے سبب بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی اور متعدد راستے بند ہوگئے جس سے دیہی علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ بس سروس بھی متاثر ہوئی اور پروازوں کی روانگی میں خلل آیا ہے۔ برطانیہ میں بھی موسم سرما کی شدت نے سب کو متاثر کیا ہے، جہاں شمالی سکاٹ لینڈ کے علاقے ہیملٹ میں درجہ حرارت منفی 18.9 ڈگری تک گر گیا۔ مڈلینڈز اور مشرقی انگلینڈ میں بھی درجہ حرارت منفی 10 ڈگری تک پہنچا ۔ شدید سردی کی لہر کی وجہ سے دفاتر اور سکولز بند ہوگئے اور محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے تک سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...