کوہاٹ(این این آئی)قبائلی ضلع کرم میں امن معاہدہ کے تحت مقامی انتظامیہ نے لوئر کرم کے دو دیہات بالش خیل اور خار کلی میں قائم مورچوں کو مسمار کرنا شروع کردیا اس مقصد کیلئے ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان نے اسسٹنٹ کمشنرز اپر کرم افراسیاب اور اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم حفیظ الرحمٰن کی سربراہی میں12سرکاری اہلکاروں پرمشتمل دو الگ الگ ٹیمیں تشکیل دے کر لوئر کرم کے دونوں دیہات بالش خیل اور خار کلی میں قائم بالترتیب مورچوں کو مسمارکرنا شروع کردیا ہے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کرم نے اپر اور لوئر کرم میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ایگزیکٹیو انجینئرز سے مورچوں کی مسماری کیلئے تیکینکی عملہ سمیت متعلقہ مشینری فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔دریں اثناء امن معاہدہ کے تحت مورچوں کی مسماری پربعض مقامی لوگوں نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے امن لانے کے لئے مثبت اقدام قراردیا ہے جبکہ بعض لوگوں نے اس خدشہ کا اظہار بھی کیا ہے کہ صرف بنکرز کی مسماری سے امن لایا نہیں جاسکتا بلکہ اسلحہ کا خاتمہ ضروری ہے۔ادھر لوئر کرم میں گزشتہ 21 روزسے مندوری کے مقام پر بگن اور دیگر دیہات کے لوگوں کا دھرنا جاری ہے جہاں مظاہرین مطالبات کررہے ہیں کہ کرم میں فریقین سے بلاتفریق اسلحہ لیا جائے اور بگن کے نقصانات کا ازالہ کرکے لشکر کشی کرنے والوں کو سزا دی جائے۔ مظاہرین کا مؤقف ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔ دھرنے کےباعث ٹل پارا چنار روڈ ہنوز بند ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...