حماس سےشدید لڑائی ،مزید 4اسرائیلی فوجی ہلاک،غزہ پرحملوں میں شدت

13 جنوری ، 2025

تل ابیب، غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) غزہ میں ہونے والی شدید جھڑپوں میں مزید 4اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں دوسری جانب ا سرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے شمال میں حماس کے خلاف اپنی کارروائی کو تیز کر دیا ہے جس میں مزید شہادتوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں حماس کے ساتھ لڑائی میں 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں جبکہ 6 سپاہی زخمی بھی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) نے سپاہیوں کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فوجیوں کو حماس کی جانب سے دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں بھی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی عمریں 19 سے 37 سال کے درمیان ہیں جبکہ زخمی ہونے والے 2 فوجیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔